لاہور (خصوصی نامہ نگار) مسلم لیگی رہنما سابق صوبائی وزیر اور نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد ریاض نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف جیل میں ہشاش باش تھے جبکہ مریم نواز شریف اور کیپٹن صفدر کے بھی حوصلے بہت بلند ہیں وہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد نوائے وقت سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں فارورڈ بلاک قائم کرنے کے خواہاں لوگوں کو بری طرح ناکامی ہوئی ہے اور وہ ناکام بھی رہیں گے۔
نواز شریف جیل میں ہشاش باش ، مریم نواز کیپٹن (ر) صفدر کے حوصلے بلند، نو منتخب ایم پی اے چودھری ریاض کی نوائے وقت سے گفتگو
Aug 03, 2018