پہلا ٹیسٹ‘ برمنگھم کی پچ پر باؤلرز کا راج‘ دوسرے روز 12 وکٹیں گر گئیں

ملتان (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ نے بھارت کے خلاف پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے دوسرے روز دوسری اننگز میں ایک وکٹ پر 9 سکور کر کے 22 رنز کی مجموعی برتری حاصل کر لی ہے دوسرے دن 12 وکٹیں گر گئیں تفصیل کے مطابق برمنگھم میں جاری پہلے ٹیسٹ کے دوسرے دن انگلینڈ نے دوسری اننگز میں 3.4 اووروں کے کھیل میں 9 سکور پر ایک وکٹ گنوا دی ۔ ایلسٹر کک کھاتہ کھولے بغیرایشون کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے اس سے قبل بھارتی ٹیم کیورن‘ اینڈرسن ‘ سٹوس‘ عادل راشد کی عمدہ باؤلنگ کی بدولت پہلی اننگز میں 274 پر آؤٹ ہو گئی ۔ ویرات کوہلی نے 22 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 149 رنز بنائے انگلینڈ کے کیورن 4 عادل راشد اینڈرسن اور بین سٹوکس نے 2,2 وکٹ لئے۔ کھیل کے دوسرے دن انگلینڈ نے 285 رنز9 وکٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی تھی اور پوری ٹیم 287 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ۔ روٹ 80 اورپیئرسٹو نے 70 سکور کیا بھارت کے ایشون 4 محمد شامی 3 ایشانت شرما اور یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ای پیپر دی نیشن