شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و کونسلر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ مرزا سعید اکبر بیگ نے کہا کہ 2013ء کے الیکشن میں نواز شریف نے کے پی کے پی ٹی آئی کے مینڈیٹ کا احترام کرتے انہیں حکومت بنانے دی جبکہ 2018کے الیکشن میں عمران خان پنجاب میں مسلم لیگ (ن)کے مینڈیٹ کااحترام کریں اور انہیں حکومت بنانے دیںاگر مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیاگیا تو دمادم مست قلندر ہوگا بلکہ وفاق میں بھی تحریک انصاف کو حکومت کرنے میں مشکلات پیش آسکتی ہیں، حالیہ عام انتخابات میں عوام کی رائے کا احترام نہیں کیا گیا اور الیکشن کی بجائے سلیکشن ہوئی ہے جس میںمسلم لیگ ن کوٹارگٹ بنایاگیا ہے۔
عام انتخابات میں صرف سلیکشن ،مسلم لیگ ن کوٹارگٹ بنایاگیا :سعید بیگ
Aug 03, 2018