راولپنڈی(نیوز رپورٹر)جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میںآرٹس کونسل کے زیراہتمام’ ’سرسبزپنجاب‘ ‘ عنوان سے شجرکاری مہم کا آغازہوگیا ہے۔صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس و چیئرمین قمرجہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹرجمال ناصرنے ناہیدمنظوراورڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکے ہمراہ کونسل کے احاطہ میں پودالگایا۔راولپنڈی آرٹس کونسل اس قومی فریضہ میں شریک ہوکر 500 پودے اوردرخت لگائے گی۔ہرکلاس اپنے نام کا پودالگانے کے علاوہ تمام طلباء و طالبات اپنے اپنے حصے کا پودا لگائیں گے۔شجرکاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صدرپاکستان گرین ٹاسک فورس و چیئرمین قمر جہاں فاؤنڈیشن ڈاکٹرجمال ناصرنے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیاں تیزی سے رونما ہورہی ہیں اس تبدیلی کا مقابلہ شجرکاری سے کیا جاسکتا ہے۔انھوں نے کہا کہ درختوں کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے گلوبل وارمنگ مسلسل دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رہی ہے اوردرجہ حرارت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ڈاکٹرجمال ناصرنے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو قومی فریضہ سمجھ کراس مہم میں بڑھ چڑھ کرحصہ لینا چاہیے تاکہ سیلاب اوردیگرآفتوں سے بچا جا سکے۔ناہیدمنظورنے کہا کہ ہرپاکستانی یہ تہیہ کرلے کہ ایک پودا لگا کرپورے پاکستان کوسرسبزکربنانے میں اپنا کرداراداکرے گا۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے کہا کہ کونسل ہذاء نے ہمیشہ اس قسم کی مہم میں شریک ہوکراپنا فرض ادا کیا ہے۔صدر پاکستان گرین ٹاسک فورس ڈاکٹرجمال ناصرنے پودا لگانے کے بعد پاکستان کی سلامتی،ترقی اورخوشحالی کے لیے خصوصی دعاکروائی
درختوں کی بے دریغ کٹائی کی وجہ سے گلوبل وارمنگ دنیا کواپنی لپیٹ میں لے رہی ہے،ڈاکٹرجمال ناصر
Aug 03, 2018