بھارتی فورسز نے سوپور میں 2کشمیریوں کو شہید کردیاکشمیری میڈیا

Aug 03, 2018 | 13:46

ویب ڈیسک

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ بھارتی فورسز نہتے کشمیریوں کو چُن چُن کر نشانہ بنانے لگی، ضلع شوپیاں کے علاقے کا گھیراؤ کیا اور پھر گولیاں چلادیں جس دو کشمیری نوجوان شہید ہوگئے ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دونوں نوجوانوں کو سوپورمیں فوج کی جانب سے محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔ واقعے کیخلاف کشمیریوں میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی۔ ممکنہ احتجاج کے ڈر سے قابض بھارتی حکام نےبارہ مولا میں انٹرنیٹ سروس،تعلیمی ادارے بند کردیے۔ برہان وانی کی شہادت کے بعد بھارتی افواج سینکڑوں کشمیریوں کو شہید اورہزاروں کو زخمی کرچکی ہیں

مزیدخبریں