آئی جی پنجاب کا ایلیٹ پولیس ٹریننگ سنٹر بیدیاں کادورہ

Aug 03, 2019

لاہو (پ ر)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے ایلیٹ اہلکاروں کی بروقت پروموشن کیلئے ایلیٹ ڈیوٹی کو فیلڈ ڈیوٹی قرار دیتے ہوئے کہا کہ سنیارٹی اور میرٹ کے مطابق ترقی کے اہل اہلکاروںکو پروموٹ کرنے کا عمل فوری شروع کیا جائے تاکہ ایلیٹ فورس میںشامل اہلکار زیادہ محنت اور دلجمعی کے ساتھ اپنے فرائض ادا کرسکیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایلیٹ فورس کو ملنے والی پیشہ ورانہ ٹریننگ جسمانی ، ذہنی اور اخلاقی تربیت کا بہترین کمبی بیشن ہے جس کے باعث ایلیٹ فورس نے فرائض منصبی کی ادائیگی کے دوران دہشت گرد اور سماج دشمن عناصر کے عزائم کواپنی پیشہ ورانہ مہارت سے ہمیشہ خاک میں ملایا چنانچہ انکے ٹریننگ کے معیار کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کیلئے ماہر انسٹرکٹرز کی خدمات سے بھی بھرپور استفادہ کیا جائے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایلیٹ ٹریننگ سنٹر بیدیاں میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کوہدایات دیتے ہوئے کیا ۔ نٹ ایلیٹ سکول کرنل پرویز اقبال اور ڈائریکٹر ایس او یو کرنل سعد سلیم سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

مزیدخبریں