کراچی (نیوزرپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے سینئرکارکن رائوشریف کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہار کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ اور افسوس کی گھڑی میںایم کیوایم پاکستان ان کے ساتھ ہے ۔رابطہ کمیٹی نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ رائو شریف کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے ۔(آمین)