سوشل میڈیا پر سینیٹرز سے متعلق جعلی لسٹیں، رحمن ملک کا نوٹس

Aug 03, 2019

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے سوشل میڈیا پر سینیٹرز سے متعلق جعلی لسٹوں کا ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو تحقیقات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا جعلی لسٹیں و خبریں پھیلانا بھی قانون کی خلاف ورزی و قابل سزا جرم ہے۔ سابق وزیر داخلہ سینیٹر رحمان ملک نے سینیٹرز سے متعلق جعلی لسٹوں کا ایف آئی اے اور پی ٹی اے کوتحقیقات کرنے کا حکم دے دیا اور کہاسوشل میڈیا پر دغا دینے والے سینیٹرز سے متعلق جعلی لسٹیں گردش کر رہے ہیں، فرضی لسٹوں کا مقصد سینیٹرز کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔رحمان ملک نے کہا ایف آئی اے اور پی ٹی اے تحقیقات کرے کہ کون سینیٹرز کی فرضی لسٹیں پھیلا رہے ہیں، اس وقت تین مختلف فرضی لسٹیں مختلف سینیٹرز کے نام سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جا رہی ہیں۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ جعلی لسٹیں بنا کر پھیلانا سائیبر کرائمز کے زمرے میں آتا ہے جو قابل سزا ہے، ایف آئی اے تحقیقات کرکے مجرموں کو جلد قانون کے کٹہرے میں لائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی لسٹیں و خبریں پھیلانا بھی قانون کی خلاف ورزی و قابل سزا جرم ہے۔

مزیدخبریں