قومی ادارے کے سربراہ پر الزامات، حاصل بزنجو 8 اگست کو سیشن عدالت گوجرانوالہ طلب

Aug 03, 2019

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سینیٹر حاصل بزنجو کے خلاف رٹ پٹیشن پر ایڈیشنل سیشن جج طارق سلیم چوہان نے سی پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی اور سینیٹر حاصل بزنجو کو 8 اگست کو عدالت پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سیکرٹری سینٹ اسلام آباد کو سینیٹر حاصل بزنجو کی عدالت طلبی کا نوٹس بھجوادیا ۔ یاد رہے کہ ایڈووکیٹ منظور قادر نے سینیٹر حاصل بزنجو کے خلاف اندراج مقدمہ کیلئے درخواست دائر کی تھی جس میں الزام عائد کیاگیا کہ سینیٹرحاصل بزنجو نے چیئرمین سینٹ کا الیکشن ہارنے کے بعد قومی ادارے کے سربراہ پر الزامات عائد کئے تھے۔

مزیدخبریں