سپریم کورٹ،بنک ملازمین کو8ہزار سے کم پنشن دینے پربینکوں کو نوٹسزجاری

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے سابق بنک ملازمین کو8ہزار سے کم پنشن دینے والے بینکوں کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹسز جاری کر دیئے ہیں ، قائم مقام چیف جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی تو نجی بینکوں کے سابق ملازمین نے بینچ کا آگاہ کیا کہ عدالت نے 8 ہزار کم سے کم پنشن مقرر کی تھی ، کم سے کم پنشن ادا نہ کرکے بینک عدالتی حکم کی توہین کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ انہیں دو سے تین ہزار پنشن دی جا تی ہے ،قائم مقام چیف جسٹس شیخ عظمت سعید نے سوال کیا کہ کیا آپ لوگوں نے بینک کو پنشن کے لیے درخواست دی۔ملازمین کا کہنا تھا کہ بات درخواست کی نہیں،کم سے کم پنشن کی ہے ، اس پر عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے پنشن کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

ای پیپر دی نیشن