بیجنگ(آئی این پی/شنہوا)چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور مرکزی کمیٹی کے خارجہ کمشن کے دفتر کے سربراہ یانگ جے چھی نے ہانگ کانگ کے امور کے حوالے سے شِنہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیااور کہا کہ ہانگ کانگ کی واپسی کے بعد "ایک ملک دو نظام"،" ہانگ کانگ کی حکمرانی ہانگ کانگ کے عوام کے ہاتھ میں"اور اعلی معیاری خود مختاری کی پالیسی پر عمل درآمد کیا جارہا ہے۔ ان کا یہ عمل چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت ہے اور بین الاقوامی قانون اور بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے۔ ہانگ کانگ کے امور چین کا اندرونی معاملہ ہے۔ کسی غیرملکی حکومت‘ تنظیم یا فرد کواس میں مدخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔