حکومت نے 887 ارب کا قرض لے لیا، بینکنگ سیکٹر میں سرمائے کی قلت بڑھ گئی

Aug 03, 2019

لاہور (کامرس رپورٹر) حکومتی قرضوں نے بینکنگ سیکٹر میں سرمائے کی قلت بڑھا دی ہے۔ بینکوں نے اپنی ضرورت پوری کرنے کے لیے سٹیٹ بینک سے ایک ہزار سات سو پچاس ارب روپے قرض لیے ہیں۔ سٹیٹ بینک کے مطابق مارکیٹ میں سرمائے کی کمی دور کرنے کے لیے بینکنگ سیکٹر کو مجموعی طور پر سترہ کھرب پچاس ارب روپے فراہم کیے گئے۔ سرمائے کی فراہمی اوپن مارکیٹ آپریشن کے ذریعے کی گئی۔ سٹیٹ بینک نے سات روز کے لیے رقم تیرہ اعشاریہ تین پانچ فیصد شرح سود پر فراہم کی۔ ایک روز قبل بھی سٹیٹ بینک نے بینکنگ سیکٹر کو دو سو باسٹھ ارب روپے فراہم کیے تھے جبکہ رواں ہفتے کے دوران حکومت نے کمرشل بینکوں سے آٹھ سو ستاسی ارب روپے قرض لیا ہے۔

مزیدخبریں