پاکستان ابھرتی معیشت، مگر چیلنجز بھی بہت ذیادہ ہے ،سیکرٹری اقتصادی امور

Aug 03, 2019

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن نور محمد نے کہا ہے کہ پاکستان ابھرتی ہوئی معیشت ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ چیلنجز بھی بہت ذیادہ ہے ،جاپان کی طرف سے نوجوان سرکاری افسروں کو جاپانی یونیورسٹیز میںاعلی تعلیم کے پروگرام کی بدولت بیورو کریسی کی صلاحیت میںاضافہ ہو گا ،نور محمد نے یہ بات جاپان کے سفیرکونی نوری مستادا کی رہائش گاہ پر جاپانی امداد کے تحت 18نوجوان افسروں کے پہلے بیج کی جاپان روانگی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ان نوجوان افسروں کو ملک کی مختلف وزارتوں سے مقابلہ کی بنیاد پر منتخب کر کے دو سال کی اعلی تعلیم کے لئے مختلف جاپانی یونیورسٹیز مین بھیجا جا رہا ہے ،نور محمد نے کہا کہ پاکستان مین اداروں کیپسٹی کے مسائل موجود ہیں ،اس پروگرام کی وجہ سے گیپ کو دور کرنے میں بہت مدد حاصل ہو گی ،انہوں نے نوجوان افسروں پر زور دیا کہ وہ جاپان میں پاکستان کے سفیر کو کردار ادا کریں اور جاپانی معاشرے کی اقدار اور نظم وضبط کی پاسداری کریں،جاپان کے سفیر کونی نوری مستادا نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں 18افسرون کو بھیجا جارہا ہے جبکہ جے ڈی ایس پرگرام کے تحت آئندہ برسوں میں مذید افسروں کو بھی اعلی تعلیم کے لئے جاپان بھیجا جائے گا،1950سے جاپان نے پاکستا کی امداد شروع کی تھی ،اس مین سب سے بڑی ترجیح تعلیم رہی ہے ۔

مزیدخبریں