اسلام آباد(نیوزرپورٹر)پارلیمنٹ کی کشمیر کمیٹی کے چیئرمین سید فخر امام نے نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اگر افغانستان کا مسئلہ حل ہوتا ہے اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو خطہ میں امن نہیں آئے گا،بھارت مسئلہ کشمیر پر پیش رفت نہیں کررہا،کشمیری عوام ووٹ کے ذریعے اپنی قسمت کا فیصلہ کریں گے،کشمیر کے عوام کو ووٹ کا حق کس طرح دلوانا ہے یہ ہمارا مقصد ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بھرپور انداز میں ہر جگہ اجاگر کرنا چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ بھی اب اٹھ بیٹھے ہیں، افغانستان کا مسئلہ حل ہوتا ہے اور کشمیر کا مسئلہ حل نہیں ہوتا تو خطہ میں امن نہیں آئے گا۔ انہوں نے کہا جنوبی ایشیاء کے خطہ میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، کشمیر کے عوام کو ووٹ کا حق کس طرح دلوانا ہمارا مقصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارت کا قبضہ ختم ہونا چاہیے، روس کے ساتھ تعلقات بہتر ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کشمیر کا ایشو بہت پرانا ہے جو اقوام متحدہ میں پڑا ہے ۔پہلی مرتبہ امریکہ کے صدر نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی۔چند دنوں میں ایک دفعہ نہیں بلکہ دوسری مرتبہ امریکہ نے پیشکش کی۔امریکی صدر کی پیشکش سے ثابت ہوا مسئلہ کشمیر بین الاقوامی نوعیت کا ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے۔دنیا میں کہیں کشمیریوں کی قربانیوں کی مثال نہیں ملتی۔برہان وانی کی شہادت کے بعد تحریک آزادی کو تقویت ملی۔