نیول چیف کیساتھ امریکہ کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم کی ملاقات

اسلام آبا(د سٹاف رپورٹر) امریکہ کے سینئر ڈیفنس آفیشل بریگیڈیئر جنرل ایڈم آر سلوَرس نے گزشتہ روز پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات کے دوران علاقائی سکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔نیول چیف نے خطے کے امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی، بحریہ کے ترجمان نے اس ملاقات کے حوالے سے کہا کہ سینئر حکام کی ملاقاتیں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں-

ای پیپر دی نیشن