فردوس باجی لگتاہےپاکپتن کاجلسہ اورریلی دیکھ لی,آپکو شرم آنی چاہئےمریم نواز کو اپنے نئے باس کے حکم پہ آف ایئر کیا ہوا ہے:طلال چوہدری

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہاہے کہ لگتا ہے فردوس باجی نے رات کو پاکپتن کا جلسہ اور ریلی دیکھ لی ہے جو صبح صبح مریم نواز کا خوف طاری ہو گیا ہے۔ طلال چوہدری نے فردوس عاشق اعوان کے بیان پہ ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس باجی لگتا ہے رات کو پاکپتن کا جلسہ اور ریلی دیکھ لی ہے جو صبح صبح مریم نواز کا خوف طاری ہو گیا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ آپ کو شرم آنی چاہئے کہ مریم نواز کو اپنے نئے باس کے حکم پہ آف ایئر کیا ہوا ہے جتنے جھوٹ بول لیں ، جتنے الزام لگا لیں عوام مریم نواز کے ساتھ ہے جس کا خوف آپ پہ طاری ہے،مریم نواز کو ٹی وی پہ دکھانے کی ہمت اور حوصلہ پیدا کریں، ویسے بھی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں آپ نے ضمیر فروشی کا عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔اس سے قبل اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ملکی سیاست میں ہر غیر اخلاقی اقدام کا کھرا پی ایم ایل این کی طرف جاتا ہیانکے اعمال انکے سامنے آرہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن