جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیر ریڈ الرٹ پرہے بھارت نے مزید فوجی بھیج دیئے ہیں،مسئلہ کشمیرپربھارت کاعالمی مصالحت نہ ماننے کی وجہ سے ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑ گیاہے۔ بھارت منصوبہ بندی کے تحت جنگ شروع کرناچاہتاہے ،پاکستان کو 26فروری کو بھارتی جارحیت کو اقوام متحدہ میں لے کر جانا چاہیے تھا،مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی سنگین ہے، پاکستان اقوام متحدہ کے سیکورٹی کونسل میں مسئلہ کشمیرکو اٹھائے،مودی کے عزائم سے مقبوضہ کشمیراورخطے میں مزید تباہی ہوگی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان اس کواقوام متحدہ میں اٹھائے۔ وقت بہت کم ہے ۔ انہوں نے بتایایاسین ملک کی ٹانگ اور کان میںانفیکشن اور آنکھ میں خون جم گیاہے ،ہسپتال منتقل کیاجائے ۔ان خیالات کااظہارجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے مقبوضہ کشمیرکی موجودہ صورتحال اور گرفتارحریت رہنماؤں بلخصوص اپنے شوہریاسین ملک کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔مشعال ملک نے کہاکہ آزاد کشمیر اور مقبوضہ کشمیر ریڈ الرٹ پرہے اور حالات خراب ہیں 25فروری کو میرے شوہر کوہماری شادی کے دسویں سال گراہ پر گرفتار کیا گیاہے ۔4ماہ سے ڈیتھ سیل میں بند کیا ہے۔ ان کو قید تنہائی میں رکھا گیا ہے ان پر تشدد کیا جارہاہے اور زمین پر سونے پر مجبور کیا جارہاہے ان کوجانوروں کی طرح پنجرے میں رکھا گیا ہے۔ صرف دس منٹ ان کو باہر نکالا جاتا ہے ٹانگ اور کان میں انفیکشن ہوگیا ہے۔ ان کے کان میں پس پڑگئی ہے۔ دائیں آنکھ میں خون جم گیا ہے. وہ اپنے ایمان کی طاقت کی وجہ سے زندہ ہیں۔ان کے خاندان اور ان کو شادی کے بعد بھی خوشی نصیب نہیں ہوئی ہے یہ خواب ہی رہے گیا ہے کہ وہ جیل سے باہر آئیں گے۔ ان کا اعلاج نہیں کیا جارہاہے انسانیت کی تزلیل کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے مقبوضہ کشمیرمیں تعینات غیرمقامی بیوروکریٹ کو چھٹی پر بھیج دیا ہے۔پولیس اوردیگرسیکورٹی کے اداروں کو اسلحہ دے دیاہے اور حکم دے کر 20دنوں کے لیے دکانیں بندکردی گئی ہیں کوئی قانون نہیں ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیرمیں جعلی الیکشن کرواتا ہے۔ اس کے ذریعے عبداللہ عبداللہ محبوبہ مفتی کو لے کر آتے ہیں وہ نہیں چلتے ہیں تو گورنرراج لگادیتے ہیں۔ 35Aکو یہ ہٹانا چاہتے ہیں تاکہ غیر مقامی لوگوں کو آباد کیا جائے اور کشمیریوں کو نکالاجائے۔ بھارت نے بالاکوٹ پر حملہ کرکے جھوٹا دعوی کیا. بھارت کی منصوبہ بندی ہے کہ جنگ شروع کی جائے بھارت میں جو بھی واقعہ ہوگا اس کا ملبہ پاکستان پر ڈالا جائے گا۔26فروری کو بھارتی حملہ کو اقوام متحدہ میں لے کر جانا چاہیے تھا۔مقبوضہ کشمیرمیں 28ہزار مزید فوجی لے کر آرہے ہیںچند ماہ پہلے دس ہزار لے کرآئے تھے پاکستان کو یہ معاملے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے کونسل میں اٹھائے۔یاسین ملک کی صحت مزید خراب ہورہی ہے. سیاسی قیدیوں کے حوالے سے پاکستان آواز بلند کرے. وہ کمر کی تکلیف کی وجہ سے چل نہیں سکتے ہیں. پانی تک نہیں دیا جاتا ہے ان کو مارنے کی تیاری کی جارہی ہے پینے کے لیے گندہ پانی دیا جارہاہے. بھارت کو برہان وانی کی شہادت نہیں بھولی ہے اگر لیڈروں کو کچھ ہوگیا تو عوام کسی قسم کے امن مذاکرات اور پرامن حل نہیں مانے گی. حریت رہنما ہی مزاکرات پر عوام کو قائل کرتے ہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان اگر جنگ ہوگی تو ایٹمی جنگ ہی ہوگی 2/3آبادی دنیا کی تباہ ہوجائے گی.بھارت عالمی مصالحت مان ہی نہیں رہاہے اس وجہ سے ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑ گیا ہے انہوں نے کہاکہ اقوم متحدہ کی قرارداد کے مطابق کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کی بات پوری عالمی دنیا کررہی ہے جس کی وجہ سے بھارت کی حکومت پاگل ہوگئی ہے کشمیر حصوں میں تقسیم نہیں ہوسکتاہے اس کا حل حق خودارادیت ہی ہے. مقبوضہ کشمیر کی صورت حال انتہائی سنگین ہے. اقوام متحدہ میں پاکستان کو شکایت درج کرنا چاہیے سیکورٹی کونسل میں پاکستان کو مسئلہ اٹھانا چاہیے. مودی کے عزائم سے مقبوضہ کشمیراورخطے میںمزید تباہی ہوگی جتنی جلدی ہوسکے پاکستان اس کو اٹھائے وقت کم ہے۔حکومت بھارتی جارحیت اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں پرآل پارٹی کانفرنس بلائے. پورا خطہ تباہی کی طرف جارہاہے۔انہون نے مطالبہ کیاکہ یاسین ملک کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیاجائے.