کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے پرفارم نہیں کیا تو مینجمنٹ کسی اور کو آزمائے:کامران اکمل

Aug 03, 2020 | 21:22

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل نے کہا ہے کہ کپتان اظہر علی اور وکٹ کیپر محمد رضوان نے پرفارم نہیں کیا تو مینجمنٹ کو چاہیے  کہ اس کی جگہ کسی اور کو آزمائے تاکہ مطلوبہ نتجائج سامنے آسکیں ۔ان کا کہنا تھا کہ بطور کپتان مصباح الحق کے دور میں ٹیم کی رینکنگ بہت نیچے آئی لیکن انہیں امید ہے کہ جو غلطیاں مصباح نے بطور کپتان کیں مستقبل میں ایک نئے عہدے پر کام کرتے ہوئے وہ انہیں نہیں دہرائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ٹیسٹ وکٹ کیپر کامران اکمل نے کہا کہ دورہ انگلینڈ میں وکٹ کیپر رضوان اور کپتان اظہر علی پر پرفارمنس کا دباو ہوگا، اگر دونوں نے پرفارم نہیں کیا تو مینجمنٹ کو کسی اور کو موقع دینا پڑے گا۔کامران اکمل نے واضح کیا کہ انہوں نے ہر فارمیٹ اور ہر سطح پر پرفارمینس دی ہے،کوئی سلیمانی ٹوپی پہن کر ڈومیسٹک کرکٹ نہیں کھیلی کہ کوئی انہیں دیکھ نہیں سکتا، چیف ایگزیکٹو وسیم خان اور چیف سلیکٹر/ ہیڈ کوچ مصباح الحق کے سامنے انہوں نے اپنا کیس رکھا ہے، امید ہے کہ انہیں انصاف ضرور ملے گا۔انہوں نے مصباح الحق کو خوب تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جو پرفارم نہیں کرتا اس کی جگہ کسی اور کو شامل کیوں نہیں کیا جا تا ۔ 

مزیدخبریں