ایمسٹر ڈیم (مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا وائرس کے دنیا میں بریک تھرو نے جہاں ماسک اور فاصلے کی پابندیوں سے شہریوں کو گزارا ہے وہیں اس بات پر سب کو باقاعدہ طور پر پابند بنایا گیا ہے کہ کوئی بھی شہری کس بھی طو ر پر ماسک پہنے بغیر سماجی میل جو ل نہ کر ے تاہم ایک انتہائی دلچسپ مگر حیران کن معاملہ تب سامنے آیا جب نیدر لینڈ سے اڑان بھرنے والے ایک طیارے کے نوجوان مسافر نے ماسک پہننے سے انکار کیا تو مسافروں نے مل کر اس کی دھلائی کردی، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
Zo probeert @klm de knokpartij te downplayen! Lees de complete e-mail aan de passagiers van #KL1495 ✈️#avgeek #avgeeks #aviation #planespotting #klm @KLM_press https://t.co/k93JgssOGd
— The Mic High Club Luchtvaart Podcast (@MicHighClub) August 3, 2020
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایمسٹرڈیم سے ہسپانیہ کے آئی لینڈ بیلریکا جانے والی پرواز میں ایک نوجوان مسافر نے اپنا ماسک اتار دیا۔ سٹاف نے نوجوان کو کئی بار ماسک لگانے کا کہا لیکن اس نے بات نہ مانی ، مسافروں نے بھی اسے سمجھایا لیکن اس نے یہ بات سنی ان سنی کردی اور مسافروں کے ساتھ جھگڑا شروع کردیا۔
نوجوان کے رویے سے تنگ آکر جہاز میں موجود مسافروں نے مل کر اس کی دھلائی کردی، مسافروں نے نوجوان کی حمایت میں سامنے آنے والے اس کے دوستوں کی بھی درگت بنائی۔ نوجوان کی اتنی پٹائی ہوئی کہ اس سے اٹھا بھی نہیں جارہا تھا۔