اسلام آباد(وقائع نگار)ڈیوٹی جج شائستہ کنڈی کی عدالت نے نورمقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کو جوڈیشل کردیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ملزم کو عدالت پیش کرتے ہوئے اسے جوڈیشل کرنے کی استدعا کی اور کہاکہ ملزم کی حد تک اب تک کی اس سے تفتیش مکمل ہوچکی ہے، عدالت نے کہاکہ اب تک کچھ نہیں ہوا، مکمل تفتیش مکمل ہی ہوتی ہے، پولیس والے تو بادشاہ لوگ ہی. وہ تو ضمنی چالان بھی لاتے رہتے ہیں، عدالت نے استفسار کیاکہ ملزم ظاہر جعفر کہاں ہے؟عدالت نے ملزم سے استفسار کیاکہ عدالت کے سامنے کچھ کہنا چاہتے ہو کیا؟ اس پر ملزم نے کہاکہ میرے وکیل بات کریں گے، عدالت نے ملزم کو جوڈیشل پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوئے 16 اگست کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔