وانا میں شہید ہونے والے فوجی جوان کی نمازجنازہ ادا

ایبٹ آباد(اے پی پی) وانا میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوان اخترنوازخان کی نمازجنازہ کیالہ میں ادا کی گئی۔ پاک فوج کے دستہ نے سلامی پیش کی۔10سال قبل شہیدکا بھائی شہزادخان بھی دفاع ِوطن میں شہادت کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔ تحصیل حویلیاں کے نواحی گائوں کیالہ کا رہائشی اختر نواز خان جنوبی وزیرستان وانا میں دہشت گردوں کے ساتھ جھڑپ میں شہید ہوا جس کی میت پاک فوج کے دستہ کے ہمراہ گائوں لائی گئی جہاں شہید کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...