فیصل آباد : زیر تعمیر گھر کی چھت گرنے سے بچوں ، خواتین سمیت 4 جاں بحق 

Aug 03, 2021

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) مکان کی چھت گرنے سے بچوں اور خواتین سیمت چار افراد جاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق گزشتہ رات  سرگودھا روڈ پر واقع زیر تعمیر گھر کی چھت اچانگ گرگئی جس کے ملبے تلے دب کر تین  خواتین اور ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شمائلہ، عائشہ، سات سالہ ام حبیبہ اور تین سالہ ضمیر شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد دے کر ہسپتال منتقل کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردیں۔

مزیدخبریں