اسلام آ باد(نوائے وقت رپورٹ ) پاکستانی کلچر ٹور نمائش''گندھارا کی مسکراہٹ'' کا شنگھائی تعاون تنظیم ڈیمونسٹریشن ایریا (ایس سی او ڈی اے) چنگڈا ومیںافتتاح کیا گیا۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق قدیم گندھارا تہذیب نے فنون، فن تعمیر، ثقافتوں اور روحانی طور پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔ گندھارا کی سب سے پائیدار خصوصیت اس کا فن ہے جو اپنے فنکاروں کی چمک، جدت اور شدید عقیدت سے دنیا کو مسحور کر تا ہے۔ معلوم ہوا کہ گندھارا کی مرکزی شخصیت لارڈ بدھا ہیں، جن کی نمائش ہال کے مرکزی ڈسپلے میں بھی کی گئی ہے۔ سیشن کی صدارت کرتے ہوئے پاکستان چائنا سنٹر (پی سی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وانگ زہائی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے فریم ورک کے تحتلوگوں کے روزگار کے فائدے کیلئے بہت سے ایسے منصوبے ہیں جن میں توانائی، سڑکیں، بندرگاہیں، اکنامک پارکس، زراعت، سائنس اور ٹیکنالوجی، اور تعلیم نتیجہ خیز ثابت ہو رہے ہیں۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشییٹو کا پیغام امن ، تعاون ، باہمی کشادگی اور روزگار کا حصول گندھارا تہذیب کا بھی پیغام ہے ۔ چین میں پاکستانی سفارت خانے کی پریس اتاشی سیدہ سائرہ رضا نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 70 ویں سالگرہ مناتے ہوئے دونوں ممالک کے مشترکہ ورثہ پر یہ قدیم گندھارا تہذیب کے کارنامے کا جشن منانے کا ایک مناسب موقع ہے۔
شنگھائی تعاون تنظیم ڈیمونسٹریشن ایریا میں پاکستانی کلچر ٹور نمائش کا افتتاح
Aug 03, 2021