چیف جسٹس نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاونس بڑھانے کی منظوری دیدی

Aug 03, 2021

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر )چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سپریم کورٹ ملازمین کے یوٹیلیٹی الاونس بڑھانے کی منظوری دے دی ،چیف جسٹس پاکستان کی منظوری کے بعد رجسٹرار سپریم کورٹ آفس کی جانب سے گریڈ کے حساب سے الاؤنس بڑھانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ۔ہیجاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ ایک سے چھ تک کے ملازمین کا الاونس 4500 سے بڑھا کر 6000 روپے گریڈ سات سے دس تک کے ملازمین کا الاونس 6 ہزار سے بڑھا کر 8 ہزار گریڈ 11سے 15  تک کے ملازمین کا الاونس 6ہزار سے بڑھا کر 12 ہزار کردیا گیا جبکہ گریڈ سولہ سے بائیس تک کے تمام ملازمین کے الاؤنس کو ڈبل کردیا  گیا نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ ملازمین کے  بڑھائے گئے الاونسز کااطلاق یکم مارچ 2021 سے ہو گا۔

مزیدخبریں