چلاس،وانا(نوائے وقت رپورٹ+نیٹ نیوز) لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش ہوئی ،دیامر میں وقفے وقفے سے بارش کے باعث سیلابی ریلوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم پھر بند ہوگئی۔ ڈپٹی کمشنر دیامر سعد بن اسد کے مطابق تتہ پانی اور لال پری سمیت 3 مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ سے شاہراہ قراقرم بند ہوگئی جس کی وجہ سے مسافر اور سیاح پھنس گئے ہیں۔ تمام گاڑیاں زیروپوائنٹ چلاس اورگونر فارم میں روک دی گئیں جس کے بعد شاہراہ قراقرم کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے، ش،الی وزیرستان میں گرج چمک کیستھ بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی،سیلاب پانی میں ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے۔
لاہور سمیت کئی شہروںمیں بارش، شاہراہ قراقرم پھر بند:شمالی وزیرستان،2 جاں بحق
Aug 03, 2021