کراچی(وقائع نگار) سندھ ہائی کورٹ میں ایم کیو ایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والے کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی ،عدالت نے ملزم کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے ملزم کے کیس سے متعلق تمام ریکارڑ بھی طلب کرلیا واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت نے ملزم کو مجموعی طور پر دس سال قید کی سزا سنائی تھی،ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد 30 بور پستول برآمد ہوئی تھی ،ملزم کے خلاف سولجر بازار تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ،ملزم نے 20 سے زائدافراد کی ٹارگٹ کلنگ کا پولیس کے سامنے اعتراف کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم مقتولین کی لاشیں ٹھیلے پر ڈال کر کچرا کنڈی میں پھینکنے کا کام بھی کرتا تھا۔
سندھ ہائی کورٹ‘ ٹارگٹ کلر یوسف ٹھیلے والا کی سزا کے خلاف اپیل منظور
Aug 03, 2021