پاکستان،سلامتی کونسل میںبھارت پر کڑی نظر رکھے گا: منیر اکرم

Aug 03, 2021

سری نگر(کے پی آئی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے کہا ہے کہ پاکستان،  اقوام متحدہ  کی سلامتی کونسل میںبھارت پر کڑی نظر رکھے گا تاکہ یقینی بنایا جاسکے کہ نئی دہلی، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران ملک کے بنیادی مفادات کو نقصان نہ پہنچا سکے۔ بھارت نے یکم  اگست کے لیے فرانس سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل (یو این ایس سی) کی صدارت حاصل کر لی ہے۔ یہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر 22-2021 کے لیے بھارت کی پہلی مدت صدارت ہے۔منیر اکرم نے بتایا کہ 'یقینی طور پر بھارت، سلامتی کونسل کی صدارت کو دہشت گردی سمیت مختلف معاملات پر اپنے بیانیے کے فروغ کے لیے استعمال کرے گا'۔انہوں نے کہا کہ 'ہم اس کے طرز عمل کی کڑی نگرانی کریں گے اور یقینی بنائیں گے کہ ایسا کوئی اقدام کامیاب نہ ہو جو پاکستان کے بنیادی مفادات کے خلاف ہو'۔

مزیدخبریں