اسلام آباد(نا مہ نگار)ترجمان دفتر خارجہ نے سابق کینیڈین وزیر کے ریمارکس پر سخت اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان افغان امن عمل کی سمجھ کے فقدان کے ساتھ ساتھ زمینی حقائق سے لاعلمی ظاہر کرتا ہے۔اپنے ایک ٹوئٹ میں دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم سابق کینیڈین وزیر کرس الیگزینڈر کی جانب سے افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار سے متعلق بے بنیاد اور گمراہ کن دعوں پر مشتمل غیر ضروری تبصرے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کے ریمارکس معاملے کی سمجھ کے مکمل فقدان اور زمینی حقائق سے لاعلمی ظاہر کرتے ہیں۔
سابق کینیڈین وزیر کے ریمارکس قابل اعتراض ،زمینی حقائق سے لاعلمی ظاہر کرتا ہے،دفتر خارجہ کی مذمت
Aug 03, 2021