بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اورغیر قانونی سی این جی سلنڈر زکے خلاف کاروائی

راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس نے پبلک سروس گاڑیوں میں بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اورغیر قانونی طور پر لگائے جانے والے سی این جی سلنڈر کے خلاف بھرپور کاروائی کا آغاز کر دیا، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی رائے مظہر اقبال نے سرکل کے تما م ڈی ایس پیز اور سیکٹر انچارجز کو خصوصی احکامات جاری کیے کہ پبلک سروس گاڑیوں میںبغیر فٹنس سرٹیفکیٹ اور غیر قانونی طور پر لگائے جانے والے سی این جی سلنڈروں کے خلاف سخت اور بلا تخصیص قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ایسی گاڑیوں سے سلنڈر اتروائے جائیں اور فٹنس سرٹیفکیٹ جاری ہونے تک تھانہ میں بند کیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن