تیسری شادی نہ ہونے پر شہری، فون کال سننے کے بعد نوجوان کی خود کشی

شجاع آباد، ظریف شہید،ماچھیوال(خبرنگار، نامہ نگار) تیسری شادی نہ ہونے پر شہری، فون کال سننے کے بعد نوجوان کی خود کشی تفصیل کے مطابق بستی داد کے قریب کا رہائشی40  سالہ حق نواز جوکہ تیسری شادی کرنا چاہتا تھا جس کی پہلے دوبیویاں فوت ہوچکی تھیں حق نواز کی تیسری شادی پر گھر والوں کو اعتراض تھا جس سے دلبرداشتہ ہوکر حق نواز نے بستی داد کے قریب ٹرین کے نیچے آکر خودکشی کرلی انتظامیہ کی جانب سے  متوفی حق نواز کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیاگیا۔ماچھیوال سے نامہ نگارکے مطابق چک نمبر535/E.Bکے رہائشی ٹرک ڈرائیور اصغر علی آرائیں  کا نوجوان بیٹا الیکٹریشن محمد شکیل  صبح ساڑھے نو بجے وہ اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں موجود تھاس کہ کسی کے گھر کام کرنے بعد واپس آکر گھر میں موجود لسی پی رہا تھا کہ نامعلوم کال آگئی جس کو سننے کے لیئے گھر کی چھت پر چلا گیا کال سننے کے بعد اس نے گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں  ،جس سے اس کی طبیعت بہت خراب ہو گئی اسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال وہاڑی لے جا یا گیا جہاں دو گھنٹے موت اور زندگی کی کش مکش میں رہنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا ۔۔یہ بھی واضح رہے کہ شکیل کی خود کشی کی اطلاع پولیس تھانہ ماچھیوال کو نہیں دی گئی  ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...