خانیوال (سپیشل رپورٹر) جنسی ہراسانی کی شکار بلدیہ کی خاکروبہ کو ڈیوٹی کے دوران سینٹری سپروائزر بلدیہ خانیوال کی دوبارہ دھمکیاں، اعلیٰ حْکام سے تحفظ دینے کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق جنسی ہراسانی کا شکار بلدیہ کی خاکروبہ سلیمہ رانی بی بی نے نوائے وقت کو بتایا کہ دو دن روپوشی کے بعد وہ ڈیوٹی پہ واپس آئی تو اْس سے جنسی ہراسانی کا مرتکب بلدیہ خانیوال کا سینٹری سپروائزر اجمل دْکی خان ڈاہا موٹر سائیکل پہ وہاں آیا اور نازیبہ الفاظ بولے ۔ سلیمہ رانی بی بی کا کہنا ہے کہ اجمل دْکی کا دعویٰ ہے کہ اْس کے ڈی سی خانیوال اور چیف افسر بلدیہ خانیوال افتخار بنگش کی پوری سرپرستی حاصل ہے۔ اجمل دْکی نے اسے باندھ کر بیچ بازار میں رسوا کرنے کی دھمکی دی ہے- اجمل دْکی کو اس کے عہدے سے ہٹایا جائے اور بلدیہ منیجمنٹ ایک انکوائری کمیٹی بنائے اور ایک ماہ کی رْکی ہوئی تنخواہ فی الفور جاری کی جائے۔