خانیوال (سپیشل رپورٹر) اینٹی کرونا ویکسین لگوانے کے باوجود ڈسٹرکٹ پولیس افسر خانیوال محمد علی وسیم کرونا وائرس کا شکار ہوگئے‘ ویکسین لگوانے کے بعد کورونا وائرس کا دوبارہ شکار ہونے کا ضلع خانیوال میں یہ پہلا کیس ہے محمد علی وسیم ڈی پی او ہاؤس خانیوال میں قرنطین ہوگئے گزشتہ دنوں سانس لینے میں دشواری اور گلے میں شدید انفیکشن کے بعد ڈی پی او خانیوال نے اپنا کرونا ٹیسٹ کرایا جو پازیٹو آیا، جس کے فوری بعد انہوں نے خود کو ڈی پی او ہاؤس میں آئسولیٹ کرلیا- جبکہ اس دوران اْن کے ساتھ رہنے والے دیگر پولیس افسران، عملے اور اہلکاروں کے تھروٹ سویب لیب کو بھجوادیے گئے ہیں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی چوتھی لہر نے ملک بھر میں شہریوں میں خوف کی فضا دوڑا دی ہے
ویکسین لگوانے کے باوجود ڈی پی او خانیوال کرونا کا شکار
Aug 03, 2021