ڈیرہ غازیخان(بیورو رپورٹ) ویکسینیشن ریکارڈ آن لائن نہ ملنے پر بیسیوں اوور سیز پاکستانیوں نے غازیخان میڈیکل کالج میں بنائے گئے کرونا ویکسینیشن سنٹر کے باہر سڑک پر احتجاج کیامظاہرین نے کالج کے باہر روڈ بلاک کردی اور محکمہ صحت کے خلاف شدید نعرے بازی کی مظاہرین کاکہنا تھا کہ ایک طرف تو حکومتی اداروں کی طرف سے ویکسینیشن کرانے کی سختی جاری ہے جبکہ دوسری جانب روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں اوورسیز پاکستانی ویکسی نیشن کرانے کے لئے سنٹر پہنچتے ہیں مگر ویکسی نیشن نہ ہونے کاکہہ کر انہیں ٹال دیا جاتا ہے تاہم مبینہ طور پر رشوت دینے والے افراد کے لیے ویکسی نیشن فوری مہیا کردی جاتی ہے مظاہر ین کا مزید کہنا تھا کہ ویکسی نیشن کرانے کے لیے نہ تو باقاعدہ کاؤنٹر بنے ہوئے ہیں اور نہ ہی صیح انتظامات کئے گئے ہیں مظاہرین نے کمشنر ڈیرہ ڈاکٹر ارشاد احمد سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سول لائن اپنی نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور ویکسی نیشن کرانے کی یقین دہانی پر مظاہرین سے روڈ کلیئر کرایا۔