راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ٹک ٹاک پر تھانہ آر اے بازار پولیس کے اہلکاروں کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے سخت کارروائی کرتے ہوئے تینوں اہلکاروں کو معطل کردیا جن میں ہیڈ کانسٹیبل عادل حسین اور کانسٹیبلان حمزہ اور رضوان شامل ہیں معطل کئے گئے اہلکار تھانہ آر اے بازار میں تعینات تھے راولپنڈی پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر اپلوڈ کرنا پنجاب پولیس کی سوشل میڈیا پالیسی اور محکمانہ قواعد و ضوابط کے خلاف ہے اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
ٹک ٹاک ویڈیو سامنے آنے پر 3اہلکار معطل
Aug 03, 2021