خانیوال (نمائندہ خصوصی)حکومتی تمام تر دعوؤں کے باوجود اتائیت کا خاتمہ ضلع خانیوال سے نہیں کیا جاسکا صرف2سے 5فیصد تک ایسے اتائی ختم کئے گئے ہیں جن کے دوسرے بھی ذرائع آمدن موجود تھے تاہم پروفیشنل،عادی اتائی تاحال اپنا دھندا جاری رکھے ہوئے ہیں اتائیت کے خاتمہ کیلئے قائم کیا گیا پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن خانیوال میں صرف ڈیٹا اکٹھا کرنے کے علاوہ اور کوئی کام کرنے میں بری طرح ناکام ہے ہر ماہ سرکاری خزانہ سے لاکھوں روپے خرچ ہونے کے باوجود خانیوال ڈسٹرکٹ سے اتائیت ختم نہیں کی جاسکی ۔