میلسی(نمائندہ نوائے وقت) نواحی موضع نعمت علی کے رہائشی منظور حسین کے گھر وقوعہ کی شب موضع قاضی کالڑا کا رہائشی صلاح الدین اپنے دیگر5 ساتھیوں کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آ گیا اور زبردستی گھر کے اندر گھس گئے گھر میں موجود منظور حسین کی 18سالہ بیٹی (ث) کو گن پوائنٹ پر زبردستی اغوا کر لیا اور موٹر سائیکل پر سوار کر کے فرار ہو گئے پولیس تھانہ صدر میلسی نے مغویہ کی والدہ مقصود مائی کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ۔