یوم آزادی شایان شان طریقے سے منائینگے، شاہد حسین 

ملتان  (  سماجی رپورٹر) صدرسنی تحریک صوبہ پنجاب حافظ شاہد حسین نے کہا ہے کہ یوم آزادی پاکستان ملک گیر سطح پر شایان شان طریقے سے منائینگے،آزادی عظیم نعمت ہے جوطویل جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد ہمیں ملی ہے،ہم بانیان پاکستان کی اولادیں ہیں ملک کی سلامتی کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔یوم آزادی کی تقریبات نئی نسل کو تاریخ اور قربانیوں سے آگاہ کرتی ہے،کارکنان یوم آزادی شایان شان طریقے سے منانے کیلئے ایس اوپیز پر عمل کرتے ہوئے کام کریں۔

ای پیپر دی نیشن