رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی)ترقی پسند زمینداروں ومینگوگروورزمجیب ارجمند خان، بلال اسماعیل، چیئرمین پروگریسوگروورزایسوسی جمیل ناصر چوہدری، جام ایم ڈی گانگااورجام عمیربرڑا نے کہا ہے کہ وزیراعظم اوروزیراعلی پنجاب نے ضلع رحیم یارخان کوجدید مینگو ریسرچ اسٹیشن کا منصوبہ دیکرملک اورباغبانوں کی ترقی وخوشحالی کیلئے اہم بنیادرکھی ہے ضرورت اس امرکی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اس ہم ترین قومی زرعی منصوبے کیلئے جلدازجلد جگہ فراہم کرے ،ضلع رحیم یارخان کے کسانوں اورباغبانوں کے پانچ رکنی وفد نے مینگو ریسرچ اسٹیشن کیلئے کسی موزوں و مناسب علاقے میںمطلوبہ زمین کی فراہمی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرخرم شہزاد سے ملاقات کی،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرخرم شہزاد نے کہا کہ مینگوریسرچ اسٹیشن کامنصوبہ یقیناضلع رحیم یارخان اوراس خطے کیلئے موجودہ حکومت کی جانب سے اہم تحفہ ہے۔