دوکوٹہ (نامہ نگار) انچارج پٹرولنگ پوسٹ دوکوٹہ ساجد رحیم نے جولائی کی کارکردگی بارے بتایا کہ مختلف نوعیت کے 12 مقدمات کا اندراج کروا کر آتشیں آئیٹم، 45 لیٹر شراب،2لاکھ مالیت کی سرکاری کارآمد مسروقہ لکڑی برآمد کی ہے اورتیز رفتاری کے مرتکب ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 8مقدمات درج کروائے گئے ہیں۔شاہراہ پر 22 اشخاص کو ہیلپ مہیا کی گئی اور 2گمشدہ بچے ورثائ کے حوالے کیے گئے ہیں۔بیٹ ایریا سے 10 عارضی تجاوزات ہٹوائی گئی ہیں ۔