لاہور(سٹی رپورٹر) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے کہاکہ کروناکی چوتھی لہر خطرناک حدتک مریضوں کو متاثرکررہی ہے۔کروناکی چوتھی لہرکے دوران اموات کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔تمام سرکاری ہسپتالوں کی انتظامیہ اگلے 24گھنٹوں کے دوران کروناکے مریضوں کیلئے دستیاب اور مزید اضافہ کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات پیش کریں،پنجاب کے سرکاری ہسپتالو ں میں کروناکے مریضوں کیلئے آکسیجنیٹڈ بستر،وینٹی لیٹرز،بائی پیپس سمیت دیگر سہولیات وافرمقدارمیں دستیاب ہیں،کیسزکی تعدادمیں اضافہ کے باعث سرکاری ہسپتالوں کی استعدادکاراگلے 24گھنٹے میںبڑھانے کی صلاحیت موجودہے، پنجاب کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں کروناکے مریضوں کیلئے طبی سہولیات میں اضافہ کیاجارہاہے۔ان خیالات کا اظہار وزیر صحت پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تمام سرکاری ہسپتالوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔ڈاکٹریاسمین راشدنے یہ ہدایات محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں اعلی سطی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔اجلاس میں سیکرٹری صحت محمد عامرجان فیصل آباد میڈیکل یونیورسٹی وصوبہ بھرسے سربراہان نے شرکت کی۔
کرونا چوتھی لہرمیں اموات کی شرح میں اضافہ ہورہاہے:یاسمین راشد
Aug 03, 2021