لاہور(پی پی آئی)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے دو روزہ فٹنس کیمپ میں صرف 12 کھلاڑی فٹنس کے مقررہ معیار کے قریب پہنچ سکے تھے یہ فٹنس رپورٹ ٹیم انتظامیہ نے سیکرٹری پی ایچ ایف کو پیش کردی ہے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے 32 کھلاڑیوں کو فٹنس کیمپ میں بلایا تھا جن میں سے بیس کھلاڑی مکمل طور پر فٹنس کے مطلوبہ معیار پر پورا نہ اتر سکے۔ٹیم انتطامیہ نے اپنی رپورٹ میں بارہ کھلاڑیوں کے ساتھ دیگر آٹھ قدرے بہتر کھلاڑیوں کو ایک موقع دینے کی درخواست کی ہے۔پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ دو روز قبل ہی فٹنس پر عدم اطمینان کا اظہار کر چکے ہیںیاد رہے کہ سنٹرل کنٹریکٹ کو پی ایچ ایف نے فٹنس ٹیسٹ سے مشروط کیا تھا۔