لاہور(لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد معراج نے کہاہے کہ کشمیر اور سیالکوٹ کی عوام نے ن لیگ کی سیاست کو اکھاڑ کر پھینک دیا ہے، دھاندلی کارونا رونے والے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، ن لیگ نے ہمیشہ اقتدار کو اپنے ذاتی مقاصد کے لئے استعمال کیا ،اپوزیشن میں الیکشن لڑنے سے ن لیگ کی آنکھیں کھل گئی ہیں، ن لیگی حواریوں کا مستقبل تاریک ہوچکا ہے، انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ کے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کی کامیابی کارکنان کی محنت کاثمر ہے، پی ٹی آئی نے ن لیگ کے قلعہ میںدراڑ ڈال دی ہے، سنٹرل پنجاب میں پی ٹی آئی کلین سویپ کیا ہے اور مودی کے یاروں کو عبرتناک شکست دی ہے ، ن لیگ کی غندہ گردی دھونس دھاندلی کا خاتمہ ہو چکا ہے، عوام باشعور ہیں اب ان کے جھانسے میں نہیں آئیںگے۔