شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی صدر کنور عمرا ن سعید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے بعد سیالکوٹ میں نوا ز لیگ کی بدترین شکست دراصل نواز لیگ کے ملک دشمن بیانہ کا عوامی رد عمل ہے مریم نواز نے آزاد کشمیر میںکھڑے ہوکر جو زبان استعمال کی اس کے بعد کشمیری عوام نے ان کو ووٹ کی طاقت سے مسترد کردیا ہے۔سیالکوٹ کی نشست پر تحریک انصاف کی کامیابی پنجاب میںتبدیلی کی نوید ہے کا میابیوں کا سفر وزیراعظم عمران خان کی قیادت میںجاری رہے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے انصاف ویلفیئر ونگ کے سٹی صدر افضال حیدر ،رضوان تقاسر ،انعام الحق گجر، شیخ زین ندیم ،حافظ محمدرضوان جانی ،رانا فہید قیوم، رانا زاہد محمود خان ،شیخ احسن حبیب ،عدنان کاکڑ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے کیا کنور عمران سعید نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے پاکستان کی 72 سالہ تاریخ کو بدل کر رکھ دیا ہے بطور وزیراعظم انہوں نے پاکستان کو حقیقی معنوں میںایک اسلامی ،جمہوری ،فلاحی ریاست بنانے کیساتھ ساتھ عالمی سطح پر پاکستان کی دہشت گردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرایا ہے۔