کشمیر یوںنے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کوبُری طرح مسترد کیا:شنیلاروتھ 

Aug 03, 2021

 لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف رکن قومی اسمبلی شنیلاروتھ نے کہاہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں کشمیر ی عوام نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے سرٹیفائڈ چوروں کو بُری طرح مسترد کیا ہے، عمران خان عوام کی امیدوںکی کرن ہیں ، کشمیر الیکشن میں کامیابی پر کشمیر عوام سمیت پی ٹی آئی کارکنان کو مبارکباد پیش کرتے ہیں، کشمیریوں نے نئے پاکستان کی بنیاد رکھ دی ہے، آزاد کشمیر پی ٹی آئی کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی مقبول ترین جماعت ہے، عمران خان قومی امنگوں کے ترجمان اور کشمیریوں سفیر ہیں، شکست کے بعد اپوزیشن جماعتوں کو اپنی اوقات کا بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا، کشمیری عوام نے وطن فروشوں کو کشمیر الیکشن میں عبرت کا نشان بنایا ہے ، ن لیگ اور پیپلزپارٹی ملکر بھی حکومت کا کچھ بگاڑ نہیں سکیں، حکومت نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ،کشمیریوںسے اپنے سفیر عمران خان پر بھرپور اعتماد کااظہار کیااور پی ٹی آئی کو کامیابی دلوائی، دھاندلی کا رونا رونے والوں کو ڈوب مرناچاہئے۔

مزیدخبریں