سابق امیرجماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت کی بحالی کا امکان

Aug 03, 2021

لاہور( خصوصی نامہ نگار )آزاد کشمیر کے الیکشن میں تحریک انصاف کی حمایت میں دستبردار ہونے والے جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے سابق امیرعبدالرشید ترابی کے جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت کے درمیان برف پگھلنے لگی، آئندہ چند روز میں جماعت کی بنیادی رکنیت کی بحالی کا امکان،کسی ذاتی منفعت کے لئے دستبردار نہیں ہوا تھا ، مقامی سطح پر ہونے والے فیصلے پر ایسا کیا، جماعت کا وفا دار ہوں اور رہوں گا۔  یاد رہے کہ جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے  سابق امیرعبدالرشید ترابی وسطی باغ حلقہ 15 سے  تحریک انصاف کے امیدوار سردار تنویر الیاس کے حق میں الیکشن سے دستبرداری کا اعلان کیا تھا۔ جس کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کے امیدوار کے حق میں دستبردار ہونے پراپنے سابق امیر و رکن قانون ساز اسمبلی عبدالرشید ترابی کی بنیادی رکنیت منسوخ کردی۔

مزیدخبریں