لاہور (سٹاف رپورٹر) پنجاب گورنمٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ سے تعلیمی وظیفے کے لیے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 مئی رکھی گئی تھی۔ مئی کے ماہ میں کرونا کی وجہ سے تمام سکول اور کالج بند تھے اور سکول کالج 15 جون کے بعد کھلنے شروع ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے بہت سے بچے اور والدین یہ فارم جمع نہیں کروا سکے۔ والدین نے کہا ہے کہ متعلقہ فارم پر متعلقہ سکول یا کالج کے پرنسپل کے دستخط ضروری ہوتے ہیں۔ کیا محکمے والے یہ چاہتے تھے کہ بچے تعلیم کے لیے تو سکول کالج نہیں جا رہے، پیسوں کی خاطر جا کر اپنی زندگیاں خطرے میں ڈالتے؟ بچوں کے والدین نے مطالبہ کیا ہے کہ وظیفے کے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی بار بار درخواست کرنے کے باوجود متعلقہ محکمے کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ تاریخ میں توسیع کی جائے۔
’’پنجاب گورنمٹ سرونٹس بینوولنٹ فنڈ‘‘ سے تعلیمی وظیفے کے فارم جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے: والدین
Aug 03, 2021