ٹیم میں  واپسی کیلئے عمراکمل نے خون پسینہ ایک کرنا شروع کردیا

 لاہور(حافظ محمد عمران/سپورٹس رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل نے فٹنس بہتر بنانے کے لیے کام شروع کر دیا ہے، مڈل آرڈر بلے باز ان دنوں مقامی جم میں کوالیفائیڈ ٹرینر کے زیر نگرانی بھرپور محنت کر رہے ہیں۔ عمر اکمل کا کہنا ہے کہ فٹنس کا معیار بہتر کرنے کے لیے بہت محنت کر رہا ہوں، کھیل سے دور رہنا بہت مشکل تھا اب معمول کی زندگی کی طرف واپس لوٹ رہا ہوں۔ کرکٹ میں اوڑھنا بچھونا ہے، ساری زندگی کرکٹ ہی کھیلی ہے لگ بھگ ڈیڑھ سال سے کھیل کے میدانوں سے دور ہوں اب واپسی کی امید ہے تو سب سے پہلے بین الاقوامی معیار کی فٹنس حاصل کرنا چاہتا ہوں۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...