شاہدرہ :55 سالہ شخص کوتیز دھار آلے سے گلا کاٹ کرقتل کر دیا گیا

لاہور(نامہ نگار)شاہدرہ کے علاقے میںنامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر 55 سالہ شخص کو  تیز دھار آلے سے گلہ کاٹ کرموت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہو گئے ہیں۔ شاہدرہ کے علاقے سید پارک میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس محمد امجدکو قتل کیا۔اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی ۔اور فرانزک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ مقتول سید پارک شاہدرہ میں محلے کی زکوۃکمیٹی کا چیئرمین تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے بچے بیرون ملک رہائش پذیر ہیں جبکہ کچھ عرصہ قبل مقتول محمد امجد نے اپنی بیوی کو طلاق دی تھی اوروہ گھر میں اکیلا رہتا تھا ۔ابتدائی تفتیش کے مطابق گزشتہ رات ایک نقاب پوش خاتون مقتول کے گھر آئی تھی۔اس کی کی تلاش جاری ہے۔پولیس تفتیش کررہی ہے ،جلد اصل حقائق سامنے آجائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن