لاہور(سٹی رپورٹر) کاشتکاروں کو ان کی محنت کا معقول معاوضہ دلانے کے لئے زرعی منڈیوں کے نظام میں اصلاحات کی جا رہی ہیں۔ان اصلاحات سے منڈی کے تمام سٹیک ہولڈرز مستفید ہوں گے اور منڈیوں کے مسائل میں کمی آئے گی۔اس ضمن میں صوبہ پنجاب میں 132 زرعی منڈیوں کو آپس میں لنک کیا جا رہا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے بادامی باغ فروٹ منڈی کے دورہ کے موقع پر کیا۔
صوبائی وزیر زراعت کابادامی باغ فروٹ منڈی کے دورہ ‘انتظامات کا جائزہ
Aug 03, 2021