امن وامان اور فرقہ ورانہ رواداری کیلئے مل کرکام کریں گے: علماء کا اتفاق

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) محرم الحرام  میں علمائے کرام اور امن کمیٹیوں کے اراکین ملکی سالمیت‘  امن وامان اور فرقہ ورانہ رواداری کیلئے مل کرکام کریں گے اور اشتعال انگیزی‘  مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کی آگ بھڑکانے والی تمام مقامی اور غیر ملکی قوتوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے اس عزم کا اعادہ مولانامفتی رمضان سیالو ی کی قیادت میں اتحاد  بین المسلمین کمیٹی پنجاب کے وفد کے دورہ گوجرانوالہ کے دوران ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ اور تمام مسالک کے نمائندہ علمائے کرام کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا-محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کے زیر اہتمام گوجرانوالہ کا دورہ کرنے والے صو بائی وفد کی قیادت مولانامفتی رمضان سیالو ی کر رہے تھے ،کمشنر گوجرانوالہ ذوالفقار احمد گھمن کی نمائندگی کرتے ہوئے ایڈیشنل کمشنر (اشتمال)افضال قمر وڑائچ‘ آر پی او راؤ عبدالکریم،ڈپٹی کمشنر محمد سہیل خواجہ،سی پی او سرفراز احمد فلکی اور چیئرمین ڈویژنل امن کمیٹی قاری زاہد سلیم نے علماء کو قیام امن کے سلسلہ میں گوجرانوالہ آمد پر خوش آمدید کہا، افضال قمر وڑائچ نے بتایاکہ محرم میں سیکورٹی انتظامات کے لئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔ ڈویژن میں کم و بیش 45 ہزار پولیس ملازمین‘ رضاکار ذمہ داریاں اداکریں گے انہوں نے بتایاکہ ڈویژن اور ضلع کی سطح پر مسلسل مانیٹرنگ  کیلئے کنٹرول روم  قائم کیے جائیں گے اور حساسں  جلوسوں‘ مجالس  کی بذریعہ سی سی ٹی وی کیمروں سے لائیو مانیٹرنگ کی جائے گی۔

ای پیپر دی نیشن